بابراعظم کیا کسی بڑے مقابلے میں پاکستان کو ٹرافی جتوا سکیں گے؟

ویب ڈیسک  اتوار 11 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ایشیاکپ 2022 کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا

(فوٹو: ٹوئٹر) ایشیاکپ 2022 کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا

2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کسی بھی ایونٹ کو جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے تاہم ایشیاکپ کے فائنل آج قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

ایشیاکپ کے سپرفور مرحلے میں لنکن ٹائیگرز کے ہاتھوں شکست کے باوجود فائنل میں پاکستان کو ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے، دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ نے مضبوط حریف بھارت کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی کو ممکن بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیاکپ کب کب جیتا؟

پاکستانی ٹیم کی ٹی20 میں قیادت سنبھالنے کے بعد سے بابراعظم کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 46 میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیئے جس میں 29 میں پاکستان کامیاب رہا جبکہ 12 مقابلوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کے پاس تیسرا فاتح پاکستانی کپتان بننے کا موقع

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بابراعظم نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم آسٹریلیا سے شکست نے پاکستان کو ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے 6 میچز میں کھیلے تھے جس میں سے 5 جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔