پارٹی سے واپسی پر خواجہ سراؤں پر فائرنگ سے ڈولفن ایان سمیت 5 خواجہ سرا زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 11 ستمبر 2022
—فوٹو

—فوٹو

پشاور: پشاور میں پارٹی سے واپسی پر خواجہ سراؤں پر فائرنگ سے ڈولفن ایان سمیت 5 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔ 

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں خواجہ سراؤں پر میوزک پارٹی سے واپسی کےدوران فائرنگ ہوئی۔ پولیس کے مطابق ڈولفن ایان ، نینا سمیت زخمی خواجہ سراؤں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے خواجہ سراؤں پر حملے کا مقدمہ تھانہ پہاڑی پورہ میں تین ملزمان کے خلاف درج کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

علاوہ ازیں واقعے پر ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا اور نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔