- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
کراچی میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق
کراچی: شہر قائد سے لیے گئے سیوریج کے نمونموں میں ایک سال بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی بختاور ولیج کے مقام سے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،پاکستان میں اس وقت گیارہ مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے ہر ماہ سیورج پانی سے نمونے حاصل کیے جاتے ہیں۔ مذکورہ ڈسٹرکٹ میں حالیہ پولیو مہم 15 سے 21 اگست کو چلائی گئی تھی۔
لانڈھی بختاور ولیج سے ماحولیاتی نمونہ رواں سال 23 اگست کو حاصل کیا گیا تھا۔ رواں سال کراچی سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے جبکہ اس سے قبل کراچی سے پچھلا مثبت نمونہ مئی 2021 میں رپورٹ ہوا تھا۔ ضلع سے آخری پولیو وائرس کیس جون 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔
جن مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اُن میں خیبر پختونخواہ میں 5 پنجاب میں 5 مقامات کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ یاد رہے کہ رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔