چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہیں کیا جائے، عمران خان

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
میں بہت خطرناک ہوں، کمرہ عدالت میں جانے سے قبل عمران خان کا صحافی کو جواب (فوٹو فائل)

میں بہت خطرناک ہوں، کمرہ عدالت میں جانے سے قبل عمران خان کا صحافی کو جواب (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سے قبل کہا کہ چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین کے ساتھ میرا موازنہ نہ کیا جائے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فاضل جج کی جانب سے طلبی پر سابق وزیراعظم عدالت پہنچے۔ کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے عمران خان نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ پہلے الطاف حسین پھر نواز شریف اور اب آپ کو مائنس کیا جارہا ہے، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ایک چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔