ایران نے جدید ترین لانگ رینج  ڈرون تیار کرلیا

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
نئے ڈرون کے ذریعے اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،ایرانی میڈیا :فوٹو:فائل

نئے ڈرون کے ذریعے اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،ایرانی میڈیا :فوٹو:فائل

تہران: ایران نے مقامی سطح پر جدید ترین  لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے جدید  لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا۔ ایرانی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈرون کا نام آرش 2 رکھا گیا ہے جو آرش 1 کا نیا ورژن ہے۔ نئے ڈرون سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے مقامی طورپر تیار کردہ ڈرون کے ذریعے تل ابیب اور ہائفہ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ایران کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر عالمی پابندیوں اور تنقید کا سامنا ہے۔ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ کی تجدید سے متعلق معاملات بھی التوا کا شکار ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔