ڈسکہ دھاندلی کیس؛ فردوس عاشق نے الیکشن کمیشن سے الزامات کے شواہد مانگ لیے

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
گزشتہ انکوائری میں مجھ سے متعلق کیا ریکارڈ جمع کرایا گیا، اس کا  علم نہیں، پی ٹی آئی رہنما (فوٹو فائل)

گزشتہ انکوائری میں مجھ سے متعلق کیا ریکارڈ جمع کرایا گیا، اس کا علم نہیں، پی ٹی آئی رہنما (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں ڈسکہ دھاندلی کیس کی انکوائری جاری ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن سے شواہد مانگ لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے انکوائری کمیٹی کے سامنے درخواست دائر کردی، جس میں الیکشن کمیشن سے سوال نامہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈسکہ دھاندلی کے حوالے سے مجھے پہلے کسی انکوائری میں نہیں بلایا گیا۔ انہوں نے انکوائری کمیٹی سے الزامات کے شواہد مانگ مانگتے ہوئے کہا کہ گزشتہ انکوائری میں مجھ سے متعلق کیا ریکارڈ جمع کرایا گیا، اس کا  علم نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریری طور پر الزامات سے آگاہ کرے تو دفاع پیش کروں گی۔ اس موقع پر عثمان ڈار اور عمر ڈار نے بھی تحریری جواب انکوائری کمیٹی کو جمع کرادیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔