خیبرپختونخوا میں خودکشی کے واقعات بڑھ گئے، 7 ماہ کے دوران 33 افراد کی خودکشی

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022 Read in English Version
ذہنی مسائل خودکشی کی سب سے بڑی وجہ قرار، ہری پور، سوات، چترال اور پشاور میں سب سے زیادہ واقعات سامنے آئے، رپورٹ (فوٹو : فائل)

ذہنی مسائل خودکشی کی سب سے بڑی وجہ قرار، ہری پور، سوات، چترال اور پشاور میں سب سے زیادہ واقعات سامنے آئے، رپورٹ (فوٹو : فائل)

 پشاور: خیبرپختونخوا میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 33 افراد نے خودکشی کی۔

ایکسپریس ٹریبون میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں مختلف وجوہات کی بنا پر خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ سات ماہ کے دوران صوبے میں 688 افراد نے اقدام خودکشی کیا جن میں سے 33 جان کی بازی ہار گئے۔

اسی طرح صوبے میں پانچ برس کے دوران 200 افراد نے خودکشی کی جب کہ اقدام خودکشی کے 5424 واقعات رونما ہوئے۔ خودکشی کرنے والے افراد میں 5 فیصد خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گندم میں رکھنے والی گولیوں اور گھر گھر اسلحے کو خودکشی میں سب سے زیادہ استعمال کیا گیا، ذہنی مسائل خودکشی کی سب سے بڑی وجہ قرار پائی، ہری پور، سوات، چترال اور پشاور میں خودکشی کے سب سے زیادہ واقعات سامنے آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔