ڈی آئی خان؛ گیس لیکیج دھماکے میں جھلسنے والی تین خواتین دم توڑ گئیں

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
گیس کے رساؤ کے سبب تباہ ہونے والے مکان کا منظر (فوٹو : ایکسپریس)

گیس کے رساؤ کے سبب تباہ ہونے والے مکان کا منظر (فوٹو : ایکسپریس)

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی آئی خان کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے سبب ہوئے دھماکے میں جھلسنے والے تین خواتین دوران علاج دم توڑ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے حسینی چوک محلہ موہانیاں والا میں چند روز قبل عمر نامی شخص کے گھر میں گیس رساؤ کے سبب دھماکا ہوا تھا جس کے باعث گھر میں موجود تین خواتین اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی ہونے والی تینوں خواتین کو علاج کے لیے ملتان بھیجا گیا تھا تاہم و جانبر نہ ہوسکیں اور دوران علاج انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔