دانیال عزیز کی رہائشگاہ پر سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل کے اعزاز میں ظہرانہ

خالد محمود  پير 12 ستمبر 2022
رابن رافیل نے دانیال عزیز کے حادثے میں زخمی ہونے پرافسوس کااظہار بھی کیا (فوٹو فائل)

رابن رافیل نے دانیال عزیز کے حادثے میں زخمی ہونے پرافسوس کااظہار بھی کیا (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چودھری اور ان کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نےپاکستان کے دورہ پرآئی ہوئیں امریکی سفارت کار رابن رافیل کے اعزاز میں گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ ظہرانے کا اہتمام کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمران خان کی سابق امریکی سفارتکار و سی آئی اے تجزیہ کار سے ملاقات

ذرائع کے مطابق رابن رافیل نے دانیال عزیز کے حادثے میں زخمی ہونے پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رابن رافیل نے دانیال عزیز اورمہناز اکبر عزیز کے ساتھ علاقائی اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

دانیال عزیز نے رابن رافیل کو مسلم لیگ ن کی ان کوششوں سے آگاہ کیا، جوملک کودرپیش سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ رابن رافیل صدر ضیا الحق کے ساتھ بہاولپور طیارہ حادثے کانشانہ بن جانے والے اس وقت کے پاکستان میں امریکی سفیر آرنلڈ رافیل کی بیوہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔