ڈالر کی انٹربینک قیمت 236 روپے سے بھی زائد ہوگئی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 15 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: ڈالر کی پرواز مسلسل جاری ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 236 روپے سے زائد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درآمدی شعبوں کی اپنے درآمدی کنسائمنٹس کے لیے زائد لاگت پر زرمبادلہ کے حصول بڑھنے اور پاکستان کو مطلوبہ قرضوں کے حصول میں ناکامی کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر کی اڑان بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 95 پیسے کے اضافے سے 236.83 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 241روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جمعرات کو ڈالر کی انٹربینک قیمت ایک روپیہ 56 پیسے کے اضافے سے 235.88 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر دو روپے اضافے سے 241 روپے کی سطح پر بند ہوئی ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔