- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
12 سالہ پاکستانی ٹینس کھلاڑی نے امریکا میں ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرلی
کراچی: پاکستان کی 12 سالہ ٹینس کھلاڑی ہانیہ منہاس نے امریکا کے شہر نیویارک میں منعقدہ لٹل مو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں 12 سے کم عمر کے گرلز سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں کامیابی حاصل کرلی۔
موصول اطلاعات کے مطابق ہانیہ منہاس نے جولیانا کاسٹیلانوس ٹروجیلو کو ہرا کر گرلز انڈر 12 سنگلز ایونٹ جیتا، بعدازاں جولیانا کے ساتھ ہی گرلز 12 ڈبلز کے فائنل میں نیلا گلواکا اور جنیتا فائلز کو 3-8 سے شکست دی، ہانیہ نے تھامس اونیل کی شراکت میں ایشان یاد لاپلی اور الزبتھ سبائیو کو 5-8 سے قابو کر انڈر 12 مکسڈ ڈبلز ٹائٹل حاصل کیا۔
ابھرتے ہوئے اسٹارز کے لیے منعقدہ ٹورنامنٹ نو بڑے سنگلز ٹائٹلز کی فاتح اور گرینڈ سلام جیتنے والی تاریخ کی واحد اور پہلی خاتون کھلاڑی مورین کونولی سے منسوب ہے، جنہوں نے چاروں بڑی چیمپیئن شپ میں کوئی سیٹ ہارے بغیر ٹائٹل جیتے۔
بارڈ فاؤنڈیشن کے بانی عبدالرزاق داؤد نے ہانیہ کو نو سال کی عمر سے اسپانسر کیا ہے، پچھلے آٹھ ماہ میں ہانیہ منہاس مجموعی طور پر 8 گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈلز جیت چکی ہیں۔
ہانیہ منہاس ایشین ٹینس چیمپیئن شپ میں پاکستان کی 14 سال اور اس سے کم عمر گرلز کیٹیگری جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کیٹیگریز میں سب سے زیادہ رینک والی ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔