پیپلز بس سروس کے ایک اورروٹ کا آغاز کردیاگیا

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: پیپلز بس سروس کے ایک اور  روٹ پر بس سروس کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے ٹویٹ کے مطابق نیا روٹ شیریں جناح کالونی سے شروع ہوکر بوٹ بیسن ،مائی کلاچی ، نیٹی جیٹی پل ، ماری پور روڈ اور میراں ناکہ لیاری سے گزرے گا۔

صوبائی وزیر کا کہناہے کہ پیپلز بس سروس کراچی کے شہریوں کی خدمت کے لئے رواں دواں ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔