کراچی میں بارش سے فضائی آپریشن متاثر

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: شہرقائد میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے سبب  فضائی آپریشن کچھ دیر کیلئے متاثر رہا جس کے باعث جناح ائیر پورٹ اترنے والی پرواز کا رخ موڑدیاگیا جبکہ کراچی سے روانہ ہونے والی پروازبھی تاخیرکا شکار رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیرکو سب سے زیادہ بارش کراچی ائیرپورٹ کے قرب وجوار میں ریکارڈ ہوئی،شدید بارش کے بعد ائیربلیو کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی اے 201 کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

جہاز کے کپتان نے کئی بار کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی،تاہم بارش کے سبب ناکامی کے بعد ائیرٹریفک کنٹرولر نے ائیربلیو کی پرواز کے کپتان کو گو راؤنڈ کے بعد جہاز کا رخ ملتان ائیرپورٹ کی طرف موڑنے کی ہدایت دی،پرواز میں 150کے قریب مسافر سوارتھے۔

ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت کراچی سے لاہورجانےوالی ائیرسیال کی پروازکوخراب موسم کی وجہ سے ہولڈنگ پوائنٹ سے واپس بلوایاگیابعدازاں موسم بہترہونے کے بعد پرواز روانہ کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔