دبنگ اسٹار سلمان خان بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کریں گے

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
خان کی رئیلٹی شو میں واپسی کا باضابطہ اعلان انسٹاگرام میں ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔ فوٹو: انسٹاگرام

خان کی رئیلٹی شو میں واپسی کا باضابطہ اعلان انسٹاگرام میں ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔ فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کریں گے۔

دبنگ خان کی رئیلٹی شو میں واپسی کا باضابطہ اعلان اتوار کی شب کو انسٹاگرام میں ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔

پوسٹ میں بگ باس سیزن 16 کا ٹیزر موجود ہے جس میں سپر اسٹار سلمان خان بھی موجود ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

شو کا پرومو بگ باس کے پچھلے سیزن کے مختلف وڈیو کلپس کے ساتھ شروع ہوتا ہے، پھر آواز سنائی دیتی ہے کہ ان پندرہ سالوں میں سب نے کھیلا اپنا اپنا گیم لیکن اب باری ہے بگ باس کے کھیلنے کی، دیکھئے بگ باس 16 جلد ہی۔

بگ باس 16  میں شرکت کیلئے کئی نام گردش میں ہیں جن میں بگ باس کے سابقہ سیزن میں جیتنے والے منور فاروقی، دیویا اگروال، کانیکا مان اور ناگن شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔