چین میں زلزلے سے اموات کی تعداد 93 ہو گئی

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
—فائل فوٹو: اے ایف پی

—فائل فوٹو: اے ایف پی

بیجنگ: چین کے صوبہ سچوان میں 5 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد سے اموات کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔ 

ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق صوبہ سچوان کی لوڈنگ کاؤنٹی اور مضافات میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد سے تاحال 25 افراد لاپتا ہیں۔

ریسکیو ہیڈکوارٹر کے مطابق 55 اموات پریفیکچر گانزی تبتی میں اور 38 یاآن میں ہوئیں جبکہ لوڈنگ میں 9 اور یاآن کی شمیان کائونٹی میں 16 افراد لاپتا ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔