امریکا میں 2098 کھلونا ٹرکوں سے جملہ لکھ کر گینیز ریکارڈ توڑدیاگیا
ملازمین کی جانب سے لکھا گیا یہ پیغام 65 فِٹ چوڑا اور تقریباً 14 فِٹ لمبا تھا
امریکا میں ایک کمپنی کے ملازمین نے 2098 کھلونا ٹرک کا استعمال کرتے ہوئے ایک فقرہ لکھ کر گینیز عالمی ریکارڈتوڑدیا۔
امریکی ریاست آئیڈوہو میں ٹرک اسٹاپ نامی کمپنی کے ملازمین نے 2098 کھلونے استعمال کرتے ہوئے یہ جملہ "Truck drivers are the rock stars of the road!" (ٹرک ٹرائیور سڑک کے راک اسٹارز ہوتے ہیں) لکھا۔
ملازمین کی جانب سے یہ ریکارڈ ٹرک ڈرائیوروں کی خدمات کے اعتراف میں منائے جانے والے قومی ہفتے میں بنایا گیا۔
ملازمین کی جانب سے لکھا گیا یہ پیغام 65 فِٹ چوڑا اور تقریباً 14 فِٹ لمبا تھا۔
کمپنی کے مطابق ریکارڈ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے ٹرکوں کو ویسٹر آئیڈوہو کمیونیتی ایکشن پارٹنر شپ کو عطیہ کردیے جائیں گے۔ یہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو ان کھلونوں کو مقامی بچوں میں تقسیم کردے گا۔