كوئٹہ میں مختصر وقت ميں بجلی کی بحالی ایک مثالی کارنامہ ہے، گورنر بلوچستان

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کوئٹہ: قائم مقام گورنر بلوچستان مير جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ سيلاب سے متاثرہ اضلاع ميں بجلی كے نظام كو بہت نقصان پہنچا، كوئٹہ كو مختصر وقت ميں بجلی کی بحالی ایک مثالی کارنامہ ہے ۔ 

چيف ايگزيكٹو آفيسر كيسكو عبدالكریم جمالی سے سے گفتگو كرتے انہوں نے کہا کہ بجلی كے نظام كو درست كرنے كيلئے ٹھوس اقدامات اور ٹاوروں كی مرمت و بحالی كے سلسلے ميں سامان کی منتقلی كا عمل شروع كركے مرمت کا كام لائقِ تحسين ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 132 كے وی ٹی پی ايس، يارو سيكشن اور 66 کیوی سورينج سيكشن كے متاثرہ ٹاوروں پر بھی مرمت وبحالی كا كام ريكارڈ مدت ميں مكمل كر ليا گيا۔

علاوہ ازیں چيف ايگزيكٹو آفيسر كيسكو عبدالكریم جمالی نے کہا کہ حاليہ مون سون بارشوں اور سيلاب کی وجہ سے كيسكو كے برقی انفراسٹكچر كو بہت نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر ميں 9 ستمبر 2022 تک كيسكو كے انفراسٹركچر كو تقريباً 983 ملين روپے كانقصان ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔