محکمہ صحت پنجاب میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم

ویب ڈیسک  منگل 13 ستمبر 2022
وزیراعلیٰ پنجاب نے سمری کی منظوری دے دی ہے (فوٹو فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب نے سمری کی منظوری دے دی ہے (فوٹو فائل)

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں محکموں کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی ہے۔

فیصلے کے بعد ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر عملے کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیاجاسکے گا جب کہ اس اقدام سے محکمے میں ڈاکٹرز،نرسزاور دیگر اسٹاف کی کمی دور ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔