سی پیک؛ 19ارب ڈالر کے 27 منصوبے مکمل

اے پی پی  منگل 13 ستمبر 2022
35.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے 63 مزید منصوبے 2030 تک مکمل ہو جائیں گے۔ فوٹو: فائل

35.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے 63 مزید منصوبے 2030 تک مکمل ہو جائیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے کے تحت اب تک 19 ارب ڈالر مالیت کے 27منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں۔

چائنا تھری گارجز سائوتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ(سی ایس اے آئی ایل) کی جانب سے ’پاکستان کے پاور سیکٹر اور اس کے مستقبل کا جائزہ‘ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 7.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ 27 منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جنہیں 2025 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

تقریباً 36 مزید منصوبے 27.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پائپ لائن میں ہیں جو 2030 تک مکمل ہوں گے۔ توانائی کے شعبے میں اب تک 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے 11 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے 4 منصوبے عملدرآمد کے مراحل میں ہیں اور 2025 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

اسی طرح 7.4 ارب ڈالر کے مزید سات منصوبے پائپ لائن میں ہیں اور 2030 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔