اسلام آباد میں مزید 75 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

ویب ڈیسک  منگل 13 ستمبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آگئے جب کہ ایک شخص ڈینگی میں مبتلا ہوکر انتقال کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی وائرس حملے میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، گزشتہ روز ڈینگی وائرس میں مزید 75 افراد مبتلا ہوگئے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء نے کہا کہ گزشتہ روز ڈینگی وائرس کے باعث ایک شخص کی ہلاکت بھی ہوئی جب کہ اب تک رواں سیزن میں اسلام آباد میں 4 افراد جان کی بازی ہار چکے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 54 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جب کہ شہری علاقوں میں 21 افراد کو ڈینگی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لیا۔

ڈاکٹر زعیم ضیاء نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 478 ہوگئی جب کہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 265 ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔