بھارتی پولیس کوشاداب اورآصف کی ٹکرٹرول کرنا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک  منگل 13 ستمبر 2022
دہلی پولیس نے شاداب اور آصف کےٹکرانے کی ویڈیو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شئیرکی تھی:فوٹو:فائل

دہلی پولیس نے شاداب اور آصف کےٹکرانے کی ویڈیو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شئیرکی تھی:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت کی پولیس کو ایشیا کپ کے میچ میں شاداب اور آصف علی کی ٹکر کو ٹرول کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے ایشیا کپ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران شاداب اور آصف علی کی ٹکراور کیچ چھوٹنے کو ٹریفک آگاہی کی مہم میں طنزیہ طورپر استعمال کرلیا۔

دہلی پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر شاداب اور آصف کی ٹکراور اس کے بعد کیچ چھوٹنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ’اے بھائی ذرا دیکھ  کرچلو‘ لکھا اورساتھ میں ایشیا کپ اور روڈ سیفٹی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دہلی پولیس کو اس ٹرولنگ پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/Ummaz_/status/1569217971947507712?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1569217971947507712%7Ctwgr%5Eef5ce78c9247bddd105a44d59eb3a1501a97e3e8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.news18.com%2Fnews%2Fbuzz%2Fpakistani-fans-furious-as-delhi-police-mock-shadab-khans-messy-collision-in-asia-cup-final-5940085.html

ایک ٹوئٹر صارف نے ایشیا کپ کی ٹیم پوزیشن شئیر کراتے ہوئے کہا ذرا زور سے بولو اوپر آواز نہیں آرہی۔ ایک اور صارف نے ٹوئٹ کیا کہ بالکل دیکھ کر چلو اور لائن کراس نہ کرو کیونکہ یہ مہنگا پڑ سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔