- حملہ آور کو ٹریس کرلیا، دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب ہیں، آئی جی کےپی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
- پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام
- پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ
- مکی آرتھر کا دوبارہ کوچ بننا ’’ پاکستان کرکٹ پر طمانچہ‘‘ ہے، مصباح
- گیس پائپ لائن منصوبہ کراچی کے بجائے گوادرسے شروع کرنے پرغور
- مس انوائسنگ سے منی لانڈرنگ زرمبادلہ باہر بھجوانے کا انکشاف
- ایک اور ’آپریشن ضربِ عضب‘ کی ضرورت
- فرنچائز کرکٹ نے انگلینڈ کیلیے پریشانی بڑھادی
- بھارت عثمان خواجہ کے ساتھ تعصب برتنے سے باز نہ آیا
بھارتی پولیس کوشاداب اورآصف کی ٹکرٹرول کرنا مہنگا پڑگیا

دہلی پولیس نے شاداب اور آصف کےٹکرانے کی ویڈیو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شئیرکی تھی:فوٹو:فائل
نئی دہلی: بھارت کی پولیس کو ایشیا کپ کے میچ میں شاداب اور آصف علی کی ٹکر کو ٹرول کرنا مہنگا پڑ گیا۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے ایشیا کپ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران شاداب اور آصف علی کی ٹکراور کیچ چھوٹنے کو ٹریفک آگاہی کی مہم میں طنزیہ طورپر استعمال کرلیا۔
دہلی پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر شاداب اور آصف کی ٹکراور اس کے بعد کیچ چھوٹنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ’اے بھائی ذرا دیکھ کرچلو‘ لکھا اورساتھ میں ایشیا کپ اور روڈ سیفٹی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دہلی پولیس کو اس ٹرولنگ پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ایشیا کپ کی ٹیم پوزیشن شئیر کراتے ہوئے کہا ذرا زور سے بولو اوپر آواز نہیں آرہی۔ ایک اور صارف نے ٹوئٹ کیا کہ بالکل دیکھ کر چلو اور لائن کراس نہ کرو کیونکہ یہ مہنگا پڑ سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔