- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
- پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام
اروشی روٹیلا کے بعد سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح نکلیں

اس سے قبل اروشی روٹیلا نے بھی انسٹاگرام پر نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کی تھی (فائل فوٹو)
کولمبو: سری لنکا کی مشہور اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا نے انسٹااسٹوری پر نسیم شاہ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ایشیا کپ میں زبردست باؤلنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے 19 سالہ قومی کھلاڑی نسیم شاہ کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
تاہم جہاں پاکستانی شائقین ان کے مداح بن گئے ہیں وہیں غیر ملکی اداکارائیں بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد اب سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر نسیم شاہ کی میچ کے دوران کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو پر کوئی کیپشن تو نہ دیا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا اور نسیم شاہ کا نام لکھا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی، بعدازاں اروشی کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص نہ تھا۔
دوسری جانب نسیم شاہ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ’ انہیں اس سب کے بارے میں علم نہیں، ان کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اروشی کو نہیں جانتے ‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔