پنجاب کی جانب سے خیبرپختونخواہ کو آٹے کی ترسیل بند کیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک  منگل 13 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 پشاور: پنجاب کی جانب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی ترسیل بند کرنے کے معاملے پر جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عنایت اللہ خان نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا۔

سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا کہ آٹے کی ترسیل بند کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، ایسا لگتا پنجاب الگ اور خیبر پختونخوا الگ ملک ہے۔

رکن کے پی اسمبلی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی اس معاملے کو پنجاب کے ساتھ اٹھائے، آٹے کی ترسیل بند کرنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا جائے۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے یقین دہانی کروائی کہ آٹے کا معاملہ پنجاب حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔