سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، امن کمیٹی کے رکن سمیت پانچ افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 13 ستمبر 2022
امن کمیٹی کے ممبر کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا۔ فوٹو : فائل

امن کمیٹی کے ممبر کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا۔ فوٹو : فائل

 پشاور: سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے ممبر ادریس خان سمیت پانچ افراد جاں بحق دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او سوات زاہد مروت کے مطابق امن کمیٹی کے ممبر کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا، جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق ادریس خان کی گاڑی کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس میں وہ شہید ہوگئے جبکہ اُن کے دو محافظ بھی جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتار کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

اُدھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرنے کی ہدایت کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔