ساہیوال میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

ویب ڈیسک  منگل 13 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

ساہیوال: ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مڈھالی روڈ سے گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کے منصوبے پر کام کر رہے تھے، دہشت گردوں کی شناخت منیب انور اور اسامہ بن عمر کے نام سے ہوئی،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد میانوالی کے رہائشی ہیں،دہشت گردوں سے اسلحہ ،بارودی مواد ، بیٹریز اور منافرت پھلانے والا میٹریل برآمد ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔