پاکستان کوایف 16 کے پرزوں کی فروخت سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مدد ملے گی، امریکا

ویب ڈیسک  بدھ 14 ستمبر 2022
مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، نیڈ پرائس:فوٹو:فائل

مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، نیڈ پرائس:فوٹو:فائل

  واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا پاکستان کوایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت کے بارے میں کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔ پرزوں کی فروخت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔