- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
- جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی
- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
- خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

اروشی نے کہا تھا کہ رشبھ نے کئی گھنٹوں ان سے ملنے کیلئے انتظار کیا(فائل فوٹو)
ممبئی: مشہور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے اروشی اور رشبھ کا معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث تھا کیونکہ اداکارہ اور کھلاڑی کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی۔
اروشی نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک شخص جس کا نام ’آر پی‘ ہے اُس نے مجھ سے ملنے کیلئے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ ’میں ایک بار نئی دہلی میں شوٹنگ کررہی تھی تو مجھے تیار ہونے میں وقت لگا، اور مسٹر مجھ سے ہوٹل کی لابی میں ملنے آئے لیکن تقریباً 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد میں اپنے کمرے میں جاکر سو گئی، میں نے کوئی فون کالز نہیں اٹھائی، جب میں اٹھی تو 16 کالز آئی ہوئی تھیں، مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا۔
اروشی نے بتایا کہ پھر میں نے اس شخص سے کہا کہ ’جب تم ممبئی آؤ گے تب ملاقات کریں گے تاہم پھر ہم ممبئی میں ملے‘۔
اس وائرل انٹرویو کے جواب میں بھارتی کرکٹر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے اروشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ ‘لوگ کیسے خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن’۔
بعد ازاں اروشی روٹیلا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بظاہر رشبھ پنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے،میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی‘۔
Chotu bhaiyaa should play bat ball 🏏. Main koyi munni nahi hoon badnam hone with young kiddo darling tere liyee
#Rakshabandhan Mubarak ho #RPChotuBhaiyya #Cougarhunter #donttakeadvantageofasilentgirl #love #UrvashiRautela #UR1 pic.twitter.com/AA3APRFViY— URVASHI RAUTELA🇮🇳 (@UrvashiRautela) August 11, 2022
تاہم اب خوبرو بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ایک حالیہ انٹرویو میں رشبھ پنٹ سے معافی مانگتی ہوئی نظر آئی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رپورٹر نے اروشی سے کہا کہ میرے ذریعے آپ رشبھ پنٹ تک اپنا کوئی پیغام پہنچانا چاہتی ہیں تو اروشی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ’ میں یہ بولوں گی کہ آئی ایم سوری‘۔
Urvashi Rautela said, “all I want to say is sorry to Rishabh Pant”.#UrvashiRautela #RishabhPant pic.twitter.com/lMzJcWIpWS
— ⭐👑 (@superking1815) September 13, 2022
خیال رہے کہ اروشی اس سے قبل یہ دعویٰ بھی کر چکی ہیں کہ رشبھ اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔