- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس؛ عطا تارڑ سمیت 11 ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

پولیس کی جانب سے نامکمل تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی (فوٹو فائل)
لاہور: سیشن کورٹ میں پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے لیگی رہنما عطا تارڑ سمیت 11 ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت کے موقع پر عطا تارڑ ،رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر اور اویس لغاری سمیت 11 ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جب کہ پولیس کی جانب سے نامکمل تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطا تارڑ کی عبوری ضمانت منظور
عدالت نے لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس سے تمام ملزمان کا ریکارڈ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزمان کو مقدمے میں نامزد کررکھا ہے۔
سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے۔ ہم پولیس کے پاس خود جا کر شامل تفتیش ہوئے۔ دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں ملوث ایک شخص شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ضمانت کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔ اس جھوٹے مقدمے میں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس: عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے عمران نیازی کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ صوبے کے وسائل کو فوج اور عدلیہ کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔عمران خان کے جلسے میں لوگوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ پنجاب میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔ صوبے میں ریاست مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا بنتا تھا۔ ہمارے 197 اور ان کے 186 ارکان تھے۔ کیا کسی ایک ناکردہ گناہ کی سزا دی جا سکتی ہے۔ عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ 15 سے زیادہ ایم پی اے ہمارے ساتھ ہیں۔ عمران نیازی کو مشورہ ہے وہ جائیں اور انویسٹی گیشن جوائن کریں۔
دریں اثنا لیگی رہنما رانا مشہود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الٰہی پیسہ صرف اپنے علاقے میں لگا رہا ہے۔ یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا۔ آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں۔ پنجاب میں آٹا سستا ہونا چاہیے جیسے ہم نے کیا تھا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی اب نہیں چلنی پرویز الٰہی صاحب۔ عمران خان اب جتنے پالش کر لو اب پالش نہیں چلنی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔