پختونخواسمبلی کے 58ارکان کی ازدواجی حیثیت ’’None ‘‘ نکلی

شاہد حمید  بدھ 19 مارچ 2014
10 ارکان اسمبلی کی ازدواجی حیثیت کے ساتھ مذہب کا خانہ بھی ’’None ‘‘کے الفاظ سے مزین ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

10 ارکان اسمبلی کی ازدواجی حیثیت کے ساتھ مذہب کا خانہ بھی ’’None ‘‘کے الفاظ سے مزین ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی ویب سائٹ پرموجودریکارڈ کے مطابق پختونخوا اسمبلی کے 58ارکان کی  ازدواجی حیثیت ’’None ‘‘ نکلی۔

خیبر پختونخوااسمبلی کی ویب سائٹ پرموجودریکارڈکے مطابق ہر رکن اسمبلی کے حوالے سے جوکوائف موجود ہیں ان میں سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،سینئروزیرسراج الحق،اپوزیشن لیڈرسردارمہتاب احمد خان ، صوبائی وزراشاہ فرمان ،شوکت علی یوسفزئی ،عنایت اللہ خان ،شہرام ترکئی اوراپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سمیت اسمبلی کے58ارکان کی ’’ازدواجی حیثیت‘‘ (Marital Status )’’کوئی نہیں‘‘( None)نکلی جبکہ 10 ارکان اسمبلی کی ازدواجی حیثیت کے ساتھ مذہب کا خانہ بھی ’’None ‘‘کے الفاظ سے مزین ہے اورجے یو آئی سے تعلق رکھنے والی2خواتین ارکان کاصرف مذہب کے خانہ میں ’’کوئی نہیں‘‘کے الفاظ درج پائے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔