- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
- جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی
- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
- خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
کھانے کے ساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں دریا میں پھینکنے پر ریشم کو ٹرولنگ کا سامنا

ریشم کو دریا میں گوشت اور روٹی ڈالتے دیکھا گیا(فائل فوٹو)
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم اپنی روز مرہ زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آئے دن ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں جو وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک نئی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں دریا میں مچھلیوں کو کھانے ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم اداکارہ نے کھانے کے ساتھ ساتھ اس کی پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں پھینک دیں جس پر ان انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کا اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہیں۔یہ وہ عمومی رویہ ہےجس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے اور ہمیں اس کا نہ احساس ہے نہ دکھ۔افسوس!! pic.twitter.com/xhGPC8rMEi
— Asma Azam (@AsmaAzam71) September 12, 2022
ایک صارف نے لکھاکہ ‘ان کا اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہی، یہ وہ عمومی رویہ ہے جس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے’۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ریشم مچھلیوں کو کھانا تو کھلارہی ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے پلاسٹک کی تھیلیاں دریا میں پھینک دیں جو مچھلیوں کو مار سکتی ہیں۔
Resham actress feeding ti fish also throwing plastic that can kill them. pic.twitter.com/oHl8kPlLBG — Sidra Sheikh (@sidrasheikh_) September 12, 2022
یاد رہے کہ پاکستان کے کئی شہروں میں پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سمندر میں پلاسٹک کی آلودگی آبی حیات کی بقا کے لیے باعث خطرہ بن گئی ہے۔
ریشم نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چارسدہ میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے گئی ہوئی تھیں، 2 مرتبہ کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ان کا دماغ غیر حاظر تھا اور ان سے یہ غلطی ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔