- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
میٹا (فیس بک) کا سیلاب متاثرین کے لئے 125 ملین روپے امداد کا اعلان

فوٹو فائل
اسلام آباد: عالمی ٹیکنالوجی ادارے میٹا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کےلیے ساڑھے 12 کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے عالمی ٹیکنالوجی ادارے میٹا نے فلاحی اداروں یونیسیف، ہینڈز اور ادارہ تعلیم و آگہی (آئی ٹی اے) کو 125 ملین روپے کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔ اس عطیہ کو سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کو اسکول واپس بھیجنے، ہنگامی امداد، خوراک، پانی اور نکاسی آب کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
اس عطیہ سے قبل فیس بک پر صارفین کے لئے سیلاب سے حفاظت کا سیفٹی چیک بھی فعال کیا گیا، جس میں لوگوں کو یہ موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو آگاہ کریں کہ وہ سیلاب سے محفوظ ہیں۔ اسی طرح ایک خصوصی کرائسس پیج قائم کیا گیا جہاں لوگ کمیونٹی ہیلپ کے فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔ اس فیچر کی بدولت مختلف لوگوں سے امداد مانگی جاسکتی ہے جب کہ امداد کی پیش کش کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔
میٹا کے ڈائریکٹر فار ایمرجنگ مارکیٹس، اے پی اے سی، جارڈی فورنیز کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کو اب تک کے انتہائی تباہ کن قدرتی آفت کا سامنا ہے۔ کروڑوں لوگ متاثر ہیں اور پوری قوم اس مشکل گھڑی میں متاثرین کو تعاون پیش کرنے کے لئے متحد ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری خدمات کی بدولت اس تباہی سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کو مدد ملے گی اور ان کی بحالی میں ہم انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘۔
مزید برآں، میٹا کے ڈیٹا فار گڈ نے اپنا ڈیزاسٹر میپس پروگرام بھی فعال کیا اور وہ علاقائی ریسپانس پارٹنرز کو ڈیٹا فراہم کررہا ہے۔ انہی میں سے ایک پارٹنر، کرائسس ریڈی ہے جو دراصل ڈائریکٹ ریلیف اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان اشتراک کے ذریعے روبہ عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈیٹا کے ذرائع کو حالات پر مبنی رپورٹس کے ساتھ یکجا کرنے پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے اور ان معلومات کو آن گراؤنڈ موجود ہزاروں امدادی کارکنان براہ راست استعمال کررہے ہیں۔
یونیسیف امریکہ کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، مائیکل جے نینہیس نے کہا، ”گزشتہ ہفتوں کے دوران تباہ کن مون سون بارشوں سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے، بے شمار گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ ملک کے بعض حصوں میں اس وقت موسم سرما چند ہفتوں کی دوری پر ہے۔ ایسے میں ہمیں ملک کے اندر اپنے امدادی کاموں کو جاری رکھنے کیلئے ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تاکہ بچوں و گھرانوں کو تعاون کی فراہمی جاری رکھ سکیں۔ ہم اس آزمائش کے موقع پر میٹا کے تعاون کے مشکور ہیں۔”
میٹا کے پلیٹ فارمز پر کمیونٹیز نے سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں فلاحی اداروں کیلئے ایک ملین سے زائد ڈالرز جمع کئے ہیں۔ دنیا بھر میں صف اول کے فلاحی اداروں نے بھی فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے قابل ذکر عطیات جمع کئے ہیں۔
ادارہ تعلیم و آگہی (آئی ٹی اے) کی سی ای او، بیلہ رضا جمیل نے کہا، “ہم اسکولوں کو بحال کریں گے، لائف اسکلز (نفسیاتی و سماجی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اور ڈیجیٹل لٹریسی) کے ساتھ دوسری بار پڑھائی کے مواقع حاصل کرنے سے متعلق پروگرامز کو یقینی بنائیں گے اور صحت و حفاظت کی خصوصی کٹس فراہم کریں گے۔ یہ ایک جامع اور شمولیتی طریقہ کار ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ گھروں، علاقوں، اسکولوں، والدین، بچوں بالخصوص بلوغت کو پہنچنے والی لڑکیوں اور اساتذہ کو موثر ہنگامی امداد اور تیاری کے لئے واپس (#BuildingBackBetter) حکومتی نظام کے اندر لایا جائے۔ ”
میٹا ان تباہ زدہ علاقوں میں نہ صرف متاثرہ گھرانوں کی بحالی کے مواقع سامنے لارہا ہے بلکہ وہ فلاحی اداروں کو اپنا تعاون بھی پیش کررہا ہے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔