لاہور؛ مسجد آنے والے بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

 بدھ 14 ستمبر 2022
(فوٹو: فائل) خواتین سے زیادتی اور ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن

(فوٹو: فائل) خواتین سے زیادتی اور ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت چوکی کے قریب پولیس نے مسجد آنے والے معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 10 سالہ حسنین مسجد میں نماز فجر پڑھنے گیا تھا کہ ملزم عباس بچے کو ورغلا کر تہہ خانے میں لے گیا اور بچے کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے درخواست موصول ہونے پر فوری ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین سے زیادتی اور ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔