- حملہ آور کو ٹریس کرلیا، دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب ہیں، آئی جی کےپی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
- پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام
- پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ
- مکی آرتھر کا دوبارہ کوچ بننا ’’ پاکستان کرکٹ پر طمانچہ‘‘ ہے، مصباح
- گیس پائپ لائن منصوبہ کراچی کے بجائے گوادرسے شروع کرنے پرغور
- مس انوائسنگ سے منی لانڈرنگ زرمبادلہ باہر بھجوانے کا انکشاف
- ایک اور ’آپریشن ضربِ عضب‘ کی ضرورت
- فرنچائز کرکٹ نے انگلینڈ کیلیے پریشانی بڑھادی
- بھارت عثمان خواجہ کے ساتھ تعصب برتنے سے باز نہ آیا
کراچی میں مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک

مسلح ملزمان شہری نثار احمد سے پرس مانگ رہے تھے لیکن شہری نے اپنا پرس نہیں دیا اور مزاحمت کی۔ فوٹو:فائل
کراچی: اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا ، دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پاکستان بازارتھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیتوں کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا ، اس دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی بھی چل بسا۔
ایس ایچ اوپاکستان بازارخان محمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے گلی میں کھڑے الرافع میڈیکل اسٹور کے مالک نثار احمد سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین لیا، مسلح ملزمان شہری نثار احمد سے پرس مانگ رہے تھے لیکن شہری نے اپنا پرس نہیں دیا اور مزاحمت کی۔
اسی دوران مسلح ملزمان نے شہری پر فائرنگ کردی لیکن خوش قسمتی سے پستول سے گولی نہیں چل سکی ۔ اسی دوران شہری نے ڈاکو کو پکڑ لیا اور دیگر شہری بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر بدترین تشدد کانشانہ بنا ڈالا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔