حکومت کو ملک کی فکر نہیں، کرسی جانے کا خوف ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  بدھ 14 ستمبر 2022
وزیراعلی پنجاب سے درخواست کروں گا تونسہ کوضلع بنائیں، چیئرمین پی ٹی آئی

وزیراعلی پنجاب سے درخواست کروں گا تونسہ کوضلع بنائیں، چیئرمین پی ٹی آئی

تونسہ شریف: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک کی فکر نہیں، کرسی جانے کا خوف ہے۔

عمران خان تونسہ شریف پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی پنجاب سے درخواست کروں گا تونسہ کوضلع بنائیں، پوری کوشش کریں گے کہ متاثرین کی مدد کریں، وفاقی حکومت کو بھی مدد کرنی پڑے گی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کو صرف ایک خوف ہے کہ انکی کرپشن نہ پکڑی جائے اور کرسی نہ چلی جائے، بڑے بڑے مجرموں کو ملک کی فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرینیج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہوا اور کسان متاثر ہوئے ہیں، رائٹ بینک کینال کام کر رہی ہوتی تو سندھ میں اتنی تباہی نہیں ہوتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔