پنجشیر میں گھمسان کی لڑائی طالبان کا 40 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پنجشیر میں طالبان نے گزشتہ برس ستمبر کو اپنی فتح کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک September 14, 2022
افغانستان کے 34 میں سے صرف ایک صوبے پنجشیر میں مزاحمت ہو رہی ہے، فوٹو: فائل

طالبان نے شمالی اتحاد کے جنگجوؤں سے پنجشیر میں ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں 40 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ صوبہ پنجشیر کے علاقوں ریختہ، درہ اور افشار میں باغیوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن میں 4 کمانڈروں سمیت 40 افراد ہلاک اور 100 کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب شمالی اتحاد کے ترجمان کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ پنجشیر پر اب بھی طالبان کے قبضے میں نہیں آسکا ہے۔ ہم آخری دم تک مزاحمت کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ طالبان نے اگست میں افغانستان کے 34 میں 33 صوبوں میں حکومت قائم کرنے کے بعد واحد مزاحمت گاہ پنجشیر میں بھی اگلے ماہ ستمبر 2021 میں فتح کا اعلان کیا تھا تاہم شمالی اتحاد اس دعوے کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

 

پنجشیر میں شمالی اتحاد کے سابق مقتول سربراہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے کی قیادت میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو طالبان کے خلاف صوبے میں شدید مزاحمت دکھا رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں