کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ 23 اکتوبر کو کروانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 14 ستمبر 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولنگ 23 اکتوبر کو کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو کروائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں؛ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی

حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر سے منگوائی جا رہی ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق غور کیا جائے اور پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔