بالی وڈ اسٹار علی فضل اور رچا چڈھاکی شادی طے پاگئی

ویب ڈیسک  بدھ 14 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

نیو دہلی: بالی وڈ اسٹار علی فضل اور رچا چڈھاکی شادی طے پاگئی ہے تقریب کا انعقاد تاریخی دہلی جیم خانہ میں کیاجائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی جوڑی کے درمیان محبت کا رشتہ 7 سال قبل فلم فک رے کے سیٹ پر قائم ہوا، 2019 اور 2020 میں عالمی وبا کرونا کے باعث اداکاروں کی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔

اس موقع پر علی فضل اور رچا چڈھا نے ایک پیغام میں کہاتھا کہ  انہیں اپنے عزیزو اقارب اور دوستوں کی زندگی اور صحت ذیادہ عزیز ہے،جس کے باعث  انہوں نے شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ْ

فلمی جوڑے کی  شادی کی تقریب کا آغاز 110سال پرانے دہلی جیم خانہ میں ہوگا،ستمبر کے اختتام سے شروع ہونے والی شادی کی تقریبات اکتوبر میں ممبئی میں منعقد ہونے والی ایک بڑی دعوت میں اختتام پذیر ہونگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔