غیر قانونی طریقے سے کراچی میں داخلے کی کوشش، 7 افغان باشندے گرفتار

منور خان  بدھ 14 ستمبر 2022
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 کراچی: موچکو پولیس نے بلوچستان سے شہر قائد میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے 7 افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔

موچکو پولیس نے بلوچستان سے کراچی میں داخل ہونے والے 7 افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا اس حوالے سے ایس ایچ او موچکو انسپکٹر شاہد چوہدری نے بتایا کہ بلوچستان سے کراچی کے انٹری پوائنٹ موچکو چیک پوسٹ حب ریور روڈ پر بسوں کے ذریعے آنے والے 7 افغان باشندوں تیمور ، موسیٰ ، بشیر ، صدام ، روزی خان ، ظاہر خان اور ریاض کو گرفتار کرلیا۔

انہوں ںے بتایا کہ گرفتار افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طور پر کراچی جا رہے تھے جبکہ ان کے پاس کوئی دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سندھ پولیس نے سہراب گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے درجن بھر کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم درجن بھر افغان باشندوں کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔