- حملہ آور کو ٹریس کرلیا، دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب ہیں، آئی جی کےپی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
- پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام
- پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ
- مکی آرتھر کا دوبارہ کوچ بننا ’’ پاکستان کرکٹ پر طمانچہ‘‘ ہے، مصباح
- گیس پائپ لائن منصوبہ کراچی کے بجائے گوادرسے شروع کرنے پرغور
- مس انوائسنگ سے منی لانڈرنگ زرمبادلہ باہر بھجوانے کا انکشاف
- ایک اور ’آپریشن ضربِ عضب‘ کی ضرورت
- فرنچائز کرکٹ نے انگلینڈ کیلیے پریشانی بڑھادی
- بھارت عثمان خواجہ کے ساتھ تعصب برتنے سے باز نہ آیا
گیٹس فاؤنڈیشن کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 7.5 کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان

فوٹو فائل
اسلام آباد/ واشنگٹن: بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے تقریباً ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز کی انسانی امداد دینے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے حکومت پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کو معاونت فراہم کرنے اور اپنی موجودہ گرانٹس کے مصارف کو ازسر نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر کرسٹوفر الیس سفیر پاکستان مسعود خان کو لکھے گئے خط میں ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فاؤنڈیشن پولیو پروگرام کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے چلائے جانے والے 1200 ہیلتھ کیمپوں کی بھی مدد کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن تین زچگی اسپتالوں کے لیے مزید امداد بھی فراہم کرے گی تاکہ ایسے اسپتالوں کہ جن میں بے گھر ہونے والی خواتین کی دیکھ بھال کا بوجھ زیادہ ہے وہاں زچگی سے متعلقہ سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
سفیر پاکستان کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی سبسڈی اور کیش ٹرانسفر کی مد میں چالیس لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔
کرسٹوفر الائیئس نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب ایک قومی المیہ ہے جو کہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور ان کے گھروں اور انکی زمینوں پر سیلاب کے تباہ کن اثرات انتہائی غم انگیز ہیں ۔
اس موقع پر سفیر پاکستان مسعود خان نے مشکل اور ضرورت کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کرنے پر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سفیر پاکستان مسعود خان نے 26 اگست 2022 کو شریک چیئر مین بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ، بل گیٹس کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے بل گیٹس کو سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
سفیر پاکستان نے خط میں بتایا تھا کہ یہ سیلاب ماحولیاتی تبدیلی اور موسم کی شدت کی وجہ سے آیا ہے۔
خط میں انہوں نے کہا تھا کہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت کے شعبے اور بحرانوں کے حوالے سے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے۔
فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ امداد کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی عوام 2010 کے سیلاب کے دوران فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی ا مداد اور 700,000 ڈالر کے فراخدلانہ عطیہ کو نہیں بھولے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر قابو پانے اور متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنے کی ہماری کوششوں میں فاونڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ فوری امداد قابل تحسین ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔