ایم کیو ایم کارکنوں کا قیادت کا گھیراؤ، عامر خان کو جنازہ پڑھنے سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2022
کارکنان نے ایم کیو ایم رہنماؤں پر شدید تنقید کی۔

کارکنان نے ایم کیو ایم رہنماؤں پر شدید تنقید کی۔

 کراچی: ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن وسیم راجو کی نمازہ جنازہ میں بدمزگی پیدا ہوگئی۔

ایم کیو ایم قیادت کے لیے مشکلات پیدا ہوگئیں۔ کارکنان نے رہنماؤں کا گھیراؤ شروع کردیا۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نمازجنازہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ عامر خان نماز جنازہ پڑھنے پہنچے تو جنازے کے شرکاء نے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان سمیت دیگر رہنماؤں کو گھیر لیا۔

کارکنان نے ایم کیو ایم رہنماؤں پر شدید تنقید کی۔ اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور جنازے میں افراتفری مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کیساتھ کھڑی ہے، شیخ رشید

وہاں موجود لوگوں نے مشتعل افراد سے ایم کیو ایم کی قیادت کو محفوظ کیا۔ مشتعل افراد نے کہا کہ کارکنان مارے جارہے ہیں اور آپ حکومت کے مزے لے رہے ہیں۔ عامر خان نماز جنازہ ادا کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔