کراچی میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا مزید 192 کیسز رپورٹ

سب سے زیادہ 63 کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت


ویب ڈیسک September 15, 2022
(فوٹو فائل)

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 192 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 63 کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع شرقی میں 45، ضلع وسطی میں 26، ضلع جنوبی میں 35، ضلع غربی 3، ضلعی ملیر 14 اور ضلع کیماڑی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 3827 کیس رپورٹ ہوئی ہے جبکہ 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں