تیز چلنا صحت کے لیے فائدہ مند قرار
تحقیق میں معلوم ہوا کہ قدموں کی تعداد کے ساتھ چلنے کی رفتار بھی صحت کے لیے فائدہ رکھتی ہے
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے سے ڈیمینشیا، امراضِ قلب، کینسر اور قبل از وقت موت کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔جبکہ تحقیق میں ماہرین کو یہ بھی علم ہوا کہ تیزی سے چلنا بھی اپنے اندر کئی فوائد رکھتا ہے۔
یونیورسٹی آف سڈنی اور یونیورسٹی آف سدرن ڈینمارک میں کی جانے والی تحقیق میں 78 ہزار500 افراد کو ٹریکر پہنا کر زیرِ مطالعہ رکھا گیا۔
یونیورسٹی آف سِڈنی کے ریسرچ فیلو اور تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر میتھیو احمدی کا کہنا تھا کہ تیز چلنا بھی لوگوں کے لیے10 ہزار قدم روزانہ چلنے کے برابر فائدہ مند ہے۔
یونیورسٹی آف سدرن ڈینمارک سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر بورجا ڈیل پوزو کروز کا کہنا تھا کہ کم فعال افراد کے حوالے سے ہماری تحقیق میں معلوم ہوا کہ کم از کم 3800 قدم روزانہ چلنا ڈیمینشیا کے 25 فی صد امکانات کو کم کردیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ہر 2000 ہزار قدم چلنے قبل از وقت موت کے امکانات 8 سے 11 فی صد تک ہوجاتے ہیں۔
چلنے کے عمل کا امراضِ قلب اور کینسر کے وقوعات کے ساتھ اسی طرح کے روابط دیکھے گئے۔ جبکہ روزانہ زیادہ تعداد میں قدم چلنے کا تعلق تمام اقسام کے ڈیمینشیا کے کم خطرات سے تھا۔
روزانہ 9800 قدم چلنا ڈیمینشیا کا خطرہ 50 فی صد تک کم کرنے کے لیے مفید تھا لیکن 3800 قدم سے یہ خطرہ 25 فی صد تک کم ہوا۔
تحقیق میں محققین کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ چلنے کی شدت یا تیزی سے چلناروزانہ چلنے والے قدموں کی تعداد کی نسبت تمام کیفیات (ڈیمینشیا، امراضِ قلب، کینسر اور قبل از وقت موت) کے لیےزیادہ فائدہ مندتھا۔
تحقیق JAMAانٹرنل میڈیسن اور JAMA نیورولوجی جرلز میں شائع ہوئی۔