وسیم اکرم کی نئی کتاب ’سلطان‘ دھماکا خیز ثابت ہوگی شنیرا اکرم

سابق کرکٹر نے اپنی کتاب میں میچ فکسنگ سمیت کئی شخصیات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔


ویب ڈیسک September 15, 2022
وسیم اکرم کی کتاب رواں سال نومبر میں آئے گی، فوٹو: انسٹاگرام

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کی آنے والی کتاب کو دھماکا خیز قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام پر کتاب کا ٹائٹل پیچ شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ کتاب کی وجہ سے مجھے اپنے شوہر سے ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔

انہوں نےلکھا کہ اس کتاب میں وسیم اکرم کی زندگی کے بارے میں بہت سی چیزیں لکھی ہوئی ہیں جن کے بارے میں نہیں جانتی تھی اور جب یہ کتاب مارکیٹ میں آئے گی تو کافی دھماکا خیز ثابت ہو گی۔




انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ تلخ حقیقت کو کاغذ پر لکھنا مشکل تھا اور ایک بیوی کے طور پر یہ میرے لیے پڑھنا بہت بڑی شے ہے لیکن سچ کسی نہ کسی طرح ہمیشہ ہی سامنے آ جاتا ہے اور مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم کی کتاب رواں سال نومبر میں آئے گی۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر نے اپنی کتاب میں میچ فکسنگ اور جسٹس قیوم رپورٹ سمیت کئی شخصیات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں