لاہور میں آٹے کی فی کلو قیمت 116 روپے ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

لاہور: لاہور میں آٹا چکی مالکان کی طرف سے قیمت میں 8 روپے اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 116 روپے ہو گئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کےمطابق آٹا چکی اونرز ایسو سی ایشن کا کہناہے کہ گندم کی قیمت3200 روپے من سے تجاوز کرگئی ہے، مہنگی گندم لے کر 108 روپے کلو آٹا فروخت نہیں کرسکتے۔

آٹا چکی اونرز کی طرف سے قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے کے بعد چکی آٹا کی فی من قیمت میں 320 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔