- خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں تعلیمی اداروں کیلیے موسم بہار کی تعطیلات
- سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان
- چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ ریٹائرڈ، مسرت ہلالی صوبے کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس بنیں گی
- حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ ہی نہ تھیں، جسٹس شاہد
- عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی
- ٹیریان کیس؛ عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل
- وزیراعظم کا جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم
- عمران خان کی تمام مقدمات کے اخراج کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
- قومی اسمبلی؛ حکومت کا ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی سبسڈی ختم کرنے کا اعتراف
- نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد
- مہنگائی کے اثرات؛ لیڈیز ٹیلرز رمضان میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- کراچی سٹی کورٹ سے راہداری ضمانت منظوری، حسان نیازی کو رہا کردیا گیا
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور
- جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار
- پاک بحریہ کا رات میں زمین تا فضا مار کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ
- مفت آٹا اور عوام کی حالت زار
- الخدمت سندھ کے تحت 3000 خاندانوں میں راشن تقسیم
- کرسی کا جھگڑا، آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی
کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

فوٹو:فائل
کراچی: چہلم امام حسین کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا جس کے تحت جمعہ 19 اور ہفتہ 20 صفر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ ہفتہ کو منایا جائے گا۔
دوسری جانب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تمام ڈی آئی جیز کو جاری ہدایات جاری کی ہیں کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر متعلقہ اضلاع کے لحاظ سے سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات پر مشتمل ہنگامی پلان پر عملدرآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ رینجرز سندھ و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی روابط کو بھی ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ سیکیورٹی کے مجموعی امور پر عمل درآمد کے تحت مجالس اور جلوسوں سمیت مرکزی اجتماع گاہوں اور دیگر مقامات پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام تھانہ جات سندھ اور باالخصوص کراچی کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تھانون کی سطح پر ایک دوسرے سے مربوط روابط اور ممکنہ جرائم کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ لازمی کیا جائے تاکہ فوری کارروائیوں کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے۔
انھوں ںے کہا کہ علاقوں میں خفیہ سراغ رسانی کے عمل کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ پولیس موبائل اور موٹر سائیکل گشت کو بڑھایا جائے جبکہ داخلی و خارجی پوائنٹس پر پکٹنگ سمیت مرکزی مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور درگاہوں کے علاوہ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر بھی تمام تر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ اسنیپ چیکنگ پوائنٹس اور پیٹرولنگ کے عمل میں باالخصوص مساجد و امام بارگاہوں کے علاوہ مرکزی شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں، صنعتی و تجارتی زونز، پرہجوم پبلک مقامات اور اہم تنصیبات و عمارتوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے لازمی طور پر اہمیت دی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔