اندرون سندھ پی پی رہنما کے گودام سے سیلاب متاثرین کے خیمے اور امدادی سامان برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

قمبر شہداد کوٹ: سندھ کے ضلع قمبر میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پی پی رہنما کے گودام پر چھاپہ مار کر متاثرین سیلاب کے خیمے اور امدادی سامان برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمبر شہدادکوٹ زاہد حسین میتلو نے خفیہ اطلاع پر نصیرآباد رئیس مل گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے کثیر تعداد میں متاثرین کے لیے بھیجے گئے سرکاری خیموں سمیت امدادی سامان برآمد کرلیا گیا۔

سیشن جج کی ہدایت پر چھپایا گیا امدادی سامان برآمد کر کے پیپلزپارٹی کے کونسل وزیر پھلپوٹو اور رئیس مل گودام کے مالک صدام چند کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سیشن جج نے اپنی نگرانی میں ججز ٹیم پر امدادی سامان سمیت پڑے خیموں کو گنتی کرکے رئیس مل گودام کو سیل کردیا جبکہ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کو تھانہ نصیر آباد منتقل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔