- بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
نسیم شاہ نے سیلاب متاثرین کیلیے اپنا بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو دے دیا
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنا بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا، انہوں نے افغانستان کے خلاف اس بلے سے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نسیم شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’یہ بلا میرے لیے بہت قیمتی ہے لیکن پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جو حالات ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو دے رہا ہوں‘‘۔
Humbled to auction off my sixer bat from the Pak Vs. Afghan Asia Cup match for @SAFoundationN Flood Relief Campaign across Pakistan. Grateful to @SAfridiOfficial for taking such a noble initiative! Support them in ensuring #HopeNotOut.https://t.co/zsMHUIrkof pic.twitter.com/VLoBC5nl8k
— Naseem Shah (@iNaseemShah) September 15, 2022
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ملک میں جب بھی مشکل آتی ہے تو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن غریب اور حقدار لوگوں کی بہت مدد کرتے ہیں جبکہ میری لالا سے خصوصی گزارش ہے کہ سوات اور لوئر دیر کے علاقوں کو ترجیح دی جائے‘‘۔
مزید پڑھیں: محمد حسنین نے اپنا بلا نسیم شاہ کو تحفے میں دے دیا
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بھی نسیم شاہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اس قیمتی بلے سے حاصل کردہ رقم کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے گی۔
We are grateful to @inaseemshah for offering the bat he used in Pak vs Afg Asia Cup Match. Such a valuable item to this pressing cause will help us reach out to hundreds of affectees of #FloodsInPakistan. Donate now to #SAF and ensure #HopeNotOut: https://t.co/QUa69RQBdO pic.twitter.com/cVSqTpE4St
— Shahid Afridi Foundation (@SAFoundationN) September 15, 2022
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے میچ میں فتح کے بعد اپنا بلا نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جس سے جمع ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے لیے استعمال ہونی تھی۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو افغانستان کے خلاف جیت کے لیے آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے جبکہ قومی ٹیم کی ایک وکٹ باقی تھی، اس دوران نسیم شاہ نے آخری اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔
پاکستان نے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا جبکہ قومی ٹیم کی فتح سے بھارت اور افغانستان ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔