ورلڈ ٹی20 کیلیے قومی اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر کا چیف سلیکٹر پر طنز

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان پر فاسٹ بولر محمد عامر نے طنزیہ ٹویٹ کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمدعامر نے سلیکشن پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن‘‘۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ فخر زمان، شاہنواز دھانی اور وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/iamamirofficial/status/1570391048588853248?s=20&t=G0LpZfh9jZ8XpbyA07DeKA

شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں البتہ فاسٹ بولر کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔