انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور وزیراعلیٰ پر 50 ہزار روپے جرمانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

پشاور: الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی اور سرکاری وسائل کے استعمال پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان پر 50- 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 10 وزرا اور مشیروں پر بھی 50-50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ سمیت وزرا کو چارسدہ میں پی ٹی آئی جلسے میں شرکت سے روک دیا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ہفتے کو جلسے سے خطاب کرنا ہے۔

صوبائی مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر نے گورنر، وزیر اعلیٰ کو ان پرسنپل سیکریٹریز کے زریعہ مراسلہ جاری کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔